ذرائع: روسی وزیرخارجہ سرجئی لاروف نے یوکرین کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین‘ روس کے مطالبات پورے کرے‘ جن میں یوکرینی علاقہ کو روس کے کنٹرول میں دینابھی شامل ہے؛ ورنہ روسی فوج یوکرین کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔ روسی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس سے بات کرتے ہوئے لاروف نے یوکرین کو خبردار کیا کہ کیؤ اپنی بھلائی
کیلئے ماسکو کی خواہشات کی تعمیل کرے۔ اُنہوں نے مزید کہا: ”ہمارے مطالبات سے دُشمن بخوبی واقف ہے‘ جس میں اُن علاقوں سے فوج کو واپس بلانا بھی شامل ہے جہاں ماسکو حکومت کا قبضہ ہے اور یہاں سے روس کو لاحق سکیورٹی خطرات کا خاتمہ شامل ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے بتایا کہ بات بہت سادی ہے‘ اِن مطالبات کو پورا کریں؛ ورنہ یہ مسئلہ روسی فوج حل کرے گی۔